مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حصن (فلسطین کی نصرت کے لئے صابرین تحریک) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطین کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے دلیرانہ اور شجاعانہ مؤقف کی تعریف اور قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے دلیرانہ مؤقف پربہت بڑا فخر ہے۔
فلسطینی تنظیم حصن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے شجاعانہ مؤقف پر فخر ہے اور ہم بھی 1948 سے اسرائیلی قبضہ ميں فلسطینی علاقوں کی آزادی کے لئے سنجیدہ ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ پہلے رہنما ہیں جنھوں نے فلسطینیوں کی توجہ اس طرف مبذول کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کی آزادی ہر فلسطینی کی قانونی اور شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ فلسطینی تنظیم حصن نے فلسطین کے بارے میں ایران کے آشکارا مؤقف کی بھی تعریف اور تمجید کی ہے۔
آپ کا تبصرہ